22 Sep 2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں دن کے وقت گرمیے کی شدت برقرار ہے جبکہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 187 ریکارڈ کیا گیا ہے جو فضائی آلودگی کی غیر صحت بخش سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
