اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے کے معاملے پر ریلوے حکام اور پولیس میں تنازع

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) آئی جی ریلوے پولیس کی جانب سے ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کے احکامات پر ریلوے حکام اور پولیس کے درمیان تنازع پیدا ہو گیا۔

آئی جی ریلوے پولیس فخرسلطان  نے بغیرٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کا حکم دیا تھا اور اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز ریلوے پولیس کی جانب سے 17 ستمبر کو سرکلر بھی جاری کیا گیا تھا۔ 

ریلوے پولیس کے اے آئی جی آپریشنز کے سرکلر میں ہدایت کی گئی تھی کہ ریلوے پولیس کے ایس ایچ اوز پہلی جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ اوز دوسری شفٹ میں ٹکٹوں کی چیکنگ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی ریلوے کے احکامات کے جواب میں چیف کمرشل منیجر ریلویز نے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قانون کے مطابق ریلوے پولیس ٹکٹ چیک کرنے کی مجاز نہیں۔

چیف کمرشل آفیسر کے مطابق ٹکٹ چیک کرنا ریلوے پولیس کے فرائض یا ملازمت کا حصہ نہیں اور ریلوے پولیس کا کام صرف ٹکٹ چیک کرنے والے عملے کی معاونت کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے