اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے جبکہ احتجاج جاری رہے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے بنیادی مسائل پر بات کرتی ہے، پٹرول کی قیمت اور ٹیکس وصول کر کے حکومت اپنی کرپشن چھپاتی ہے، ملک کے 42 شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔

حافظ نعیم  نے کہا کہ حکومت کو تحریری طور پر لیوی ختم کرنے کا کہا لیکن جواب نفی میں ملا، کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، کراچی سے روہڑی اور روہڑی سے ملتان تک ٹرین مارچ شروع کیا، عوامی مسائل کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کی وجہ سے ملک میں بدترین صورتحال ہے، حکومت کا ریلیف پیکج ان کیلئے بہتر ہو گا، ہمارے لئے کچھ نہیں، ہماری تحریک مزید آگے بڑھ رہی ہے۔

حافظ نعیم  نے کہا کہ حکومت عوام سے لیوی کی مد میں بھتہ وصول کر رہی ہے، وزیراعظم  نے کہا کہ درخواست کرتے ہیں لانگ مارچ ملتوی کر دیا جائے، ہم اپنے احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے، کارکنان کا جذبہ دیکھ لیں، یہ رکنے والے نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت حالات کا جو بھی کہے، ہم نہیں رکیں گے، دھرنے جاری رہیں گے، لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی صورتحال کی حکومت خود ذمہ دار ہے، ہمارا ایجنڈہ فساد یا جھگڑا نہیں عوام کا ریلیف ہے، وزیراعظم جلدی وطن واپس آئیں، ان کے ساتھ بات کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ وزیراعظم  نے اگر ریلیف دیا تو ٹھیک ورنہ لانگ مارچ جاری رہے گا، ملتان میں ہمارا پڑاؤ ہے، ریلیف نہ ملنے کی صورت میں لانگ مارچ آگے بڑھے گا،ملاقات کریں گے اور بات بھی، لیکن لانگ مارچ سے دستبردار نہیں ہوں گے، حکومت سے تحریری یقین دہانی لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے