اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے: حافظ نعیم

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیوی کے مسئلے پر مذاکرات کے پانچ دور ہو چکے ہیں، حکومت کہتی ہے لیوی نہیں لیں گے، تو پھر بتائیں پیسے کہاں سے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لیوی ٹیکس کی وجہ سے 135 ارب روپے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، عوام کو مہنگائی کے طوفان سے نکالا جائے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم لیوی کو مکمل ختم کیا جائے، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام شہری کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مارچ اور تحریک پورے پاکستان کے عوام کیلئے ہے، احتجاجی مارچ کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہ جماعت اسلامی کا مقصد جلاؤ گھیراؤ یا تشدد ہرگز نہیں ہے، پالیسی ریٹ کم کرنے سے معیشت کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے