اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(ویب ڈیسک)محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹر کو بورڈ حکام نے میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق  رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت طلب کی تھی، وہ دو بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجازت طلب کرچکے ہیں اور دونوں بار بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان مکمل تنازع کو پبلک کرنا چاہتے تھے، وہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ضبط کیے جانے والے موبائل کی تفصیل بتانا چاہتے تھے، کرکٹر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پبلک کرنا چاہتے تھے۔ذرائع کے مطابق رضوان آئی سی سی کو لکھے گئے خط سے متعلق تفصیلات بتانا چاہتے تھے، وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 استعمال کرنا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ شق 4.1 کے مطابق کھلاڑی بغیر اجازت عوامی بیان نہیں دے سکتا اور شق 16 کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی میں باہمی تعاون ہونا چاہیے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے