اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشن گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 9-0 سے ہرادیا

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(لاہور نیوز) جاپان کے شہر ایچی نوگویا میں جاری ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 9-0 سے شکست دے دی۔

 

گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تھائی لینڈ کے دفاع پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گول اسکور کیے، جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے گروپ بی میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کردیا، گروپ میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان اپنا اگلا میچ 22 ستمبر کو ازبکستان کے خلاف کھیلے گا، جبکہ قومی ٹیم 24 ستمبر کو چین، 26 ستمبر کو ملائیشیا اور 28 ستمبر کو عمان کے مدمقابل ہوگی۔

ایشین گیمز 2026 کے ہاکی مقابلے جاپان میں جاری ہیں، جہاں پاکستان کی نظریں گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے پر ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے