اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز کیلیے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(ویب ڈیسک)ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے مختصر تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم میں چار روزہ تربیتی کیمپ جمعرات تک جاری رہے گا۔پہلے دن قومی اسکواڈ  میں شامل کھلاڑیوں نے مختلف مشقیں کیں جن میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ شامل ہیں۔

یمپ کے اختتام پر  پاکستان اسکواڈ کی جاپان روانگی طے ہے، 5 کھلاڑی عثمان خان، صائم ایوب، معاذ  صداقت، حسن نواز اور سفیان مقیم لیگ مصروفیات کے بعد اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

فاسٹ بولر محمد سلمان مرزا بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے قومی اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ متبادل محمد وسیم جونیئر کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

تربیتی کیمپ میں پہلے دو روز بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں ہوں گی۔بدھ کو اوول گراؤنڈ میں تربیتی ٹی ٹوئنٹی میچ طے ہے جبکہ جمعرات کو سینٹر وکٹ سنیریو پریکٹس میچ ہوگا، مدد کے لیے مقامی کرکٹرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔24 ستمبر کی درمیانی شب 21 رکنی قومی دستہ جاپان روانہ ہو جائے گا۔

 

 

 

قومی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد وسیم جونیئر، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

5 رکنی سپورٹ اسٹاف مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، شین میکڈرماٹ (فیلڈنگ کوچ)، محمد طاہر (فزیو تھراپسٹ)، عمران اللہ (ٹرینر) اور عثمان ہاشمی (اینالسٹ) پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں جاری ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 ستمبر سےہوگا۔ ابتدائی راؤنڈ میں 6 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے 4 کوارٹر فائنل میں جگہ میں بنائیں گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے