اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوہاٹ حملہ: شاہین اور شاہد آفریدی کی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(ویب ڈیسک)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے کوہاٹ میں دہشت گرد حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرنے پر پاک فوج، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ رات بھر جاری آپریشن میں سیکیورٹی اداروں کی محنت، بہادری، قربانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت قابلِ تعریف ہے، یہی جذبہ پاکستان کو محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور دعا ہے کہ اللہ پاکستان، قوم اور سیکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت فرمائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھی پولیس، سی ٹی ڈی اور مسلح افواج کی بہادری اور فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف صفِ اول میں موجود اہلکاروں کی حفاظت کے لیے دعا کی۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز میں دہشت گرد حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ آپریشن میں ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

حملے میں میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید ہوئے جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے مسجد کے قریب بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑانے کے بعد پولیس کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی، جس کے دوران 24 گاڑیوں اور 60 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ کرک اور ہنگو کی ٹیموں نے بھی معاونت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے