اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلویز کی نان اسٹاپ ٹرین قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کیا۔قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک میں 10 اکانومی کلاس کوچز، 2 بزنس کلاس کوچز اور 2 لوئر اے سی کوچز شامل ہیں جبکہ نئے ریک میں ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک وین بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ، قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک میں 2 لگیج وین بھی شامل کی گئی ہیں۔نئے ریک کی افتتاحی تقریب لاہور ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں نئے ریک کو مسافروں کے لیے اہم سہولت قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ نئے ریک سے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ مختلف مزید مسافر ٹرینوں کو مرحلہ وار اَپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

سی ای او ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافروں کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔واضح رہے کہ چند روز اسلام آباد کیرج فیکٹری سے قراقرم ایکسپریس کے نیا ریک تیار ہو کر لاہور پہنچا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے