اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایندھن سبسڈی، قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ

19 Sep 2026
19 Sep 2026

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن سبسڈی کے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کی خصوصی فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک بھر میں ایندھن کے بیشتر سٹیشنز اب سسٹم پر فعال ہو چکے ہیں، ملک بھر میں ایس ایم ایس کے ذریعے 9771 پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم علاقوں میں قائم ایندھن سٹیشنز کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی منظوری دی گئی، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور صوبے انٹرنیٹ سے محروم سٹیشنز کی فہرستیں فراہم کریں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین روز کے دوران موصول ہونے والے تمام ادائیگی کے دعوے مکمل طور پر نمٹا دیے گئے ہیں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ ہر کھلے اور فعال فیول سٹیشن کو سسٹم میں شامل کیا جائے، مستقل طور پر بند سٹیشنز یا صرف ڈیزل فروخت کرنے والے سٹیشنز کو خارج کیا جائے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ریلیف بلا رکاوٹ مستحق افراد تک پہنچنا چاہیے، انہوں نے صوبائی انتظامیہ اور سٹیٹ بینک کی کاوشوں کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے