اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری دو سال کی بلند ترین ماہانہ سطح پر

20 Sep 2026
20 Sep 2026

(ویب ڈیسک)وفاقی وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ماہانہ بنیاد پر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس کے نتیجے میں نیٹ انفلو بھی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں اضافے کے ساتھ نیٹ انفلو دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے رجحان میں بہتری سامنے آئی ہے اور اگست 2026 میں نیٹ ایف ڈی آئی بڑھ کر 316 ملین امریکی ڈالر ہوگئی جو گزشتہ دو سال کے دوران کسی ایک ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق اگست کے دوران ایف ڈی آئی میں اضافے کو چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی سرمایہ کاری میں بہتری نے سہارا دیا جبکہ سرمایہ کی واپسی اور بیرونی اخراج میں کمی کے باعث ماہانہ بنیادوں پر نیٹ ایف ڈی آئی کی پوزیشن نمایاں طور پر مضبوط ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے معاشی استحکام سے سرمایہ کاری پر مبنی اور پائیدار معاشی نمو کی جانب بڑھنے کے تناظر میں ایک مثبت اشارہ قرار دی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے