اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں، عوام کی تکلیف کا احساس ہے: علی پرویز ملک

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھی اور سپلائی متاثر ہوئی،حکومت کو عوام کی تکلیف کا احساس ہے۔

 

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کی وجہ سے ٹیکس بڑھانا پڑا، گزشتہ دور میں ملک کو دیوالیہ پن کے دہانے تک پہنچایا گیا، حکومت ریاست کے مفاد کے خلاف فیصلے نہیں کرتی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریلیف کیلئے کوششیں جاری ہیں، غریب طبقے کیلئے فیول ریلیف سکیم متعارف کرائی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو احتجاج کی کال دی، یہ سیاست چمکانے کا موقع نہیں، مطالبات پر بات ہو سکتی ہے لیکن پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی یونٹ یا کسی بھی معاملے پر قوم متحد ہو تو آگے بڑھنا چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے