20 Sep 2026
(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کر دی گئی، جس کے بعد چکن کے فی کلو نرخ 450 سے بھی نیچے آگئے ہیں۔
7روپے کمی کے بعد سرکاری نرخ 454 روپے سے کم ہو کر 447 روپے فی کلو پر آگیا ہے۔ دوسری طرف فارمی انڈوں کی قیمت 255 روپے فی درجن پر برقرار ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں میں کمی کے باوجود صارفین کو مقررہ قیمت پر برائلر گوشت کی فروخت یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔
