اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے 17 سکولوں کے معاہدے منسوخ

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کی جانب سے صوبہ بھر میں پارٹنرز سکولوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے، قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

پیف حکام کے مطابق غیر معیاری انفراسٹرکچر اور خستہ حال عمارتوں کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں 17 پارٹنرز سکولوں کے معاہدے منسوخ جبکہ ان کی رجسٹریشن بھی ختم کر دی گئی ہے۔

پیف حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک عمارتوں میں بچوں کو بٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پارٹنرز سکولوں کیلئے پیف کے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد لازمی ہے۔

ترجمان پیف کے مطابق غیر معیاری انفراسٹرکچر رکھنے والے پارٹنرز سکولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، بچوں کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔

پیف کی جانب سے پنجاب بھر میں پارٹنرز سکولوں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے