اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیکٹری سپروائزر کو ورکر نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے نشتر کالونی گجو متہ روہی نالہ کے قریب نجی فیکٹری کے سپروائزر کو ورکر نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کے سپروائزر جعفر نے ورکر ارحم کو تنخواہ ادا نہیں کی تھی، جس پر ارحم طیش میں آگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ارحم نے سپروائزر جعفر کی ٹانگ پر دو فائر کیے، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ زخمی جعفر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بعد ملزم ارحم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے