اپ ڈیٹس
  • 253.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 447.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

برکی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا۔

ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دورانِ پٹرولنگ مختلف مقامات سے منشیات کی سپلائی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سرغنہ زوہیب، راشد اور زوہیب عرف ڈان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس، 780 گرام آئس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ایس پی کینٹ عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر مضافاتی علاقوں میں مختلف مقامات پر سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے