15 Sep 2026
(لاہور نیوز) پنجاب کے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایس ٹی آئیز کے نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
فیز ون اور فیز ٹو کے پہلے سے تعینات ایس ٹی آئیز کو جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی، ایس ٹی آئیز کی نئی انٹرن شپ مدت 16 ستمبر سے 31 مئی 2027 تک ہو گی، 31 مئی 2026 کو مدت مکمل ہونے والے ایس ٹی آئیز کو نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس ٹی آئیز کو ماہانہ 15 ہزار روپے اضافی معاوضہ دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جبکہ 15 ہزار روپے ماہانہ پے انکریمنٹ نظرثانی شدہ شرائط و ضوابط سے مشروط ہو گی، جن ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ ختم نہیں کیے گئے، انہیں انٹرن شپ جاری رکھنے کی اجازت ہو گی۔
31 مئی 2026 سے قبل استعفیٰ دینے یا عہدہ چھوڑنے والے ایس ٹی آئیز توسیع کے اہل نہیں ہوں گے۔
