اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نہم جماعت کے خراب نتائج، سرکاری سکولز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں خراب نتائج دینے والے سرکاری سکولوں کیخلاف محکمہ تعلیم نے کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

لاہور کے 41 سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کا کامیابی کا تناسب 20 فیصد سے بھی کم رہنے پر سکول سربراہان اور متعلقہ اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق خراب نتائج دینے والے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ سے طلبہ کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے وضاحت طلب کی جائے گی، جبکہ ان کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول وسن پورہ میں نویں جماعت کا ایک بھی طالب علم کامیاب نہ ہو سکا، لاہور کے مزید 27 سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کے کامیاب ہونے والے طلبہ کی تعداد 10 سے بھی کم رہی۔

محکمہ تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں تقریباً 2 ہزار 200 سرکاری سکولوں میں نویں جماعت کا کامیابی کا تناسب 20 فیصد سے کم رہا ہے۔

حکام کے مطابق خراب نتائج والے سکولوں کے سربراہان اور متعلقہ اساتذہ سے نتائج کی وجوہات معلوم کی جائیں گی، ناقص کارکردگی کے ذمہ دار افسران اور اساتذہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے اس اقدام کا مقصد سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر بنانا، طلبہ کے نتائج میں بہتری لانا اور ناقص کارکردگی کے ذمہ داران کا تعین کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے