اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کرنے کے لیے ایف بی آر کے فیلڈ آفسز کو اہداف مقرر کر دیے گئے ہیں۔

 

تمام بڑے شہروں میں فیلڈ آفسز کو تاجروں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر فیلڈ آفسز تمام بڑے شہروں میں سنٹر قائم کرکے تاجروں کی رجسٹریشن کریں گے، جبکہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت تاحال صرف دو سو کے لگ بھگ تاجروں نے گوشوارے فائل کیے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آسان ٹیکس اسکیم کے تحت تاجروں کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشوارے مقررہ اہداف سے کم رہے، جس کے باعث ایف بی آر کی فیلڈ فارمیشنز کو تاجروں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو رجسٹریشن کے لیے 30 ستمبر کے بعد رجسٹریشن کرانے پر بھی ریلیف ملے گا، جبکہ آسان ٹیکس اسکیم کے تحت 5 ہزار تاجروں نے ایپ میں رجسٹریشن حاصل کرلی ہے۔

آسان ٹیکس اسکیم کا بنیادی مقصد چھوٹے کاروباروں اور دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے