اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موبائل ٹاورز میں چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات، 16 فیصد سیلولر سائٹس متاثر

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) موبائل ٹاورز میں چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 200 سے زائد چوری اور تخریب کاری کے واقعات ریکارڈ کئے گئے، جن کے باعث ملک بھر کی 16 فیصد سیلولر سائٹس متاثر ہوئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کو موبائل ٹاورز پر چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی بروقت ایف آئی آر درج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مقدمات کی منطقی انجام تک پیروی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

موبائل ٹاورز اور انٹرنیٹ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے وزارت قانون، پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ ٹیلی کام کمپنیوں سے بھی مسائل کے حل کیلئے تجاویز طلب کر لی گئی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام سائٹس کیلئے خصوصی بجلی کے ٹاورز اور سمارٹ گرڈ سسٹم پر کام شروع کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں نیپرا، پاور ڈویژن اور ڈسکوز سے ٹیلی کام سائٹس کو انڈسٹریل پاور ٹیرف کی فراہمی پر مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ٹیلی کام سائٹس پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے سیکرٹری ایم او آئی ٹی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس کے تحت ایکسپریس فیڈرز اور سمارٹ ٹرانسفارمرز کے ذریعے ٹیلی کام ٹاورز کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے