اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ میں اضافہ، قیمت 461 روپے کلو مقرر

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ 461 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، بازار میں صافی برائلر گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب زندہ برائلر کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 290 روپے فی کلو جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 304 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 318 روپے فی کلو مقرر ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد انڈوں کا سرکاری نرخ 249 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 7 ہزار 350 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے