اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر تین بچیوں کا پنجاب یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب میں رہائش پذیر تین بچیوں نے اپنی محنت، قابلیت اور شاندار تعلیمی کارکردگی کی بدولت پنجاب یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ حاصل کر لیا۔

داخلہ حاصل کرنے والی بچیوں میں مناہل شہباز نے بی ایس مینجمنٹ، فرح شہباز  نے بی ایس سوشیالوجی جبکہ سعدیہ ضیا نے ایم ایس سی سوشیالوجی پروگرام میں میرٹ پر داخلہ حاصل کیا ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے تینوں بچیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کامیابی ان کی محنت، عزم اور تعلیمی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم اور روشن مستقبل کے مواقع فراہم کرنا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی ترجیحات میں شامل ہے، ہر بچے کو تعلیم کے ذریعے اپنے خواب پورے کرنے کا حق اور موقع ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے