اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج و عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کارڈ کا آسان طریقہ متعارف

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(لاہور نیوز) نادرا نے بارڈر ہیلتھ سروسز اور وزارت صحت کے اشتراک سے پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے ویکسینیشن کارڈ کے حصول کا آسان طریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

ہدایات کے مطابق زائرین صرف 3 مراحل میں نادرا سے ویکسینیشن کارڈ حاصل کر سکیں گے، زائرین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق اور مقررہ فیس کی ادائیگی کرسکیں گے جبکہ قریبی ای سہولت فرنچائز پر بھی بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔

بائیومیٹرک تصدیق اور فیس کی ادائیگی کے بعد زائرین کو ایئرپورٹ پر ویکسین لگوانا ہو گی، بارڈر ہیلتھ سروسز کے منظور شدہ فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری کاؤنٹر پر ویکسین لگائی جائے گی  زائرین کو ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک تصدیق اور فیس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا، سعودی حکومت کی مقررہ شرائط کے مطابق انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لگائی جائے گی۔

ویکسین لگوانے کے بعد زائرین نادرا کی ویب سائٹ سے اپنا ویکسینیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، نادرا کے آن لائن نظام سے ویکسینیشن کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، ہدایات کے مطابق پاکستانی حج و عمرہ زائرین کیلئے نادرا کا ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔

14 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں پاکستانی زائرین کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی، نادرا، بارڈر ہیلتھ سروسز اور وزارت صحت نے حج و عمرہ زائرین کو سفر سے قبل ویکسینیشن کی ضروری شرائط مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے