اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکس ادائیگیوں کی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سینٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی اور چھان بین کیلئے ڈیجیٹل سینٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق ڈیجیٹل سینٹرل مانیٹرنگ سیل کے ذریعے مختلف سروسز سیکٹرز کی ٹیکس ادائیگیوں اور ریکارڈ کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، لوکل اور انٹرنیشنل فوڈ چینز سمیت سروسز سیکٹر سے وابستہ کاروباری اداروں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل بنیادوں پر تفصیلی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق کاروباری اداروں کی جانب سے کی جانے والی ڈیجیٹل اور نقد ادائیگیوں کے ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سیلز اور سروسز کے اصل کاروباری حجم اور ظاہر کردہ ٹیکس ریکارڈ میں ممکنہ فرق کی بھی جانچ کی جائے گی۔

پی آر اے کے مطابق جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کے ذریعے ٹیکس ادائیگیوں میں ممکنہ خردبرد، ریکارڈ میں جعلسازی، جعلی اندراجات اور ٹیکس واجبات کم ظاہر کرنے کی کوششوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

ڈیجیٹل سینٹرل مانیٹرنگ سیل مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے مالیاتی ڈیٹا کا تجزیہ کرکے ٹیکس چوری اور دیگر بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرے گا، ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ نقد لین دین بھی مانیٹرنگ کے دائرہ کار میں شامل ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں، ادائیگیوں اور کاروباری سرگرمیوں میں مطابقت کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ سروسز سیکٹر میں ٹیکس واجبات کی درست وصولی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ اور چھان بین کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے