اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مہنگائی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرائے 5 فیصد مزید بڑھانے کا اعلان

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پرگڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نےکہا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے اورپٹرول کی قیمت میں 24 روپے اضافہ کیا گیا ہے، اس سے قبل 20 اگست سے 7 ستمبر تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 23 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے، 8 سے 17 اگست تک جاری ملک گیر ہڑتال کے دوران وزیر پٹرولیم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں پر ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 دن کے لیے مؤخر کی تھی،حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے معاملات کے حل کے لیے 40 دن کا وقت مانگا تھا، جو اگلے ہفتے ختم ہو رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے