اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول پر ریلیف، حکومت نے رجسٹریشن اور ٹوکن کا طریقہ کار بتا دیا

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے فی لیٹر پٹرول پر 100 روپے ریلیف حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کردیا۔

 

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق ریلیف حاصل کرنے کے لیے شہریوں کو پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی، رجسٹریشن کے لیے REG لکھ کر شناختی کارڈ نمبر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا، جس کے ساتھ گاڑی کا نمبر، صوبائی کوڈ اور رجسٹریشن کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق رعایتی پیٹرول کے لیے فیول ٹوکن حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس مقصد کے لیے TOK لکھ کر 9771 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔ موصول ہونے والا فیول ٹوکن دکھا کر رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا جاسکے گا۔

وزارت کے مطابق اسلام آباد میں پیٹرول ریلیف کا آغاز پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہوگا، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

مستحق شہریوں کو فی لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کی رعایت دی جائے گی، موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے