(لاہور نیوز) سبزی مارکیٹ میں سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ قیمتوں میں نمایاں فرق برقرار ہے۔
ٹماٹر درجہ اول کا سرکاری نرخ 180 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم ٹماٹر کا سرکاری نرخ 130 روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
پیاز کے سرکاری نرخ میں 20 روپے کمی کے بعد 175 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں درجہ اول پیاز 200 روپے جبکہ مکس درجہ دوم 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
آلو کا سرکاری نرخ بدستور 30 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں مکس آلو 40 اور درجہ اول آلو 50 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ سبز مرچ کا سرکاری نرخ 120 روپے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 150 روپے فی کلو ہے۔
شملہ مرچ کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے کے بعد 260 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ ٹینڈے کا سرکاری نرخ 180 روپے کے مقابلے میں مارکیٹ میں 220 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
لہسن ہرنائی کا سرکاری نرخ 290 روپے جبکہ مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو ہے۔ ادرک تھائی لینڈ کے سرکاری نرخ میں 5 روپے کمی کے بعد 330 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں ادرک 400 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 170 روپے جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو تک ہے۔ بھنڈی کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے کے بعد 180 روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
گھیا کدو کا سرکاری نرخ 150 روپے جبکہ مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو تک ہے۔ کریلا 200 اور پالک 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب برائلر گوشت کا سرکاری نرخ بدستور 461 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ فارمی انڈوں کے نرخ میں ایک روپے اضافے کے بعد 245 روپے فی درجن مقرر کیے گئے ہیں۔
