اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) قومی کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں پیش ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کرکٹرز نے نوٹس کا جواب دینے کیلئے این سی سی آئی اے سے وقت مانگ لیا۔

قبل ازیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے قومی کرکٹرز کے موبائل فونز سے حاصل ہونے والی معلومات کی تحقیقات کے لیے امام الحق، محمد رضوان سمیت تین کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹرز کے موبائل رکھ کر انہیں متعلقہ اداروں کو بھیج دیا تھا جس پر این سی سی آئی اے نے کرکٹرز کو نوٹس دے کر طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد رضوان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ ان دونوں کرکٹرزکےعلاوہ ایک اور کرکٹر کو بھی این سی سی آئی اے کانوٹس جاری ہوا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ این سی سی آئی اے کھلاڑیوں کےموبائل سےحاصل معلومات کی تفتیش کرے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹرز کے موبائل کیوں رکھے گئے پی سی بی نے اس کی تاحال کوئی وجہ نہیں بتائی۔

علم میں رہے کہ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں پاکستان ٹیم کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، لارڈز ٹیسٹ کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے 7 کھلاڑیوں اور کوچز کو ٹیم سے الگ کردیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے الگ کئے گئے 7 کھلاڑیوں میں محمد رضوان، امام الحق، سلمان علی آغا، علی عثمان، عامر جمال، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں جبکہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور بولنگ کوچ عمر گل کو بھی ریلیز کردیا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے