اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کا انتقال ہوگیا

10 Sep 2026
10 Sep 2026

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپین خالد محمود طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

75 سالہ خالد محمود پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری بھی رہے، جبکہ انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر کی ذمے داریاں بھی ادا کیں۔

28 دسمبر 1941 کو پنجاب کے شہر جہلم میں پیدا ہونے والے خالد محمود رائٹ آؤٹ کی پوزیشن پر کھیلا کرتے تھے۔ خالد محمود 1964 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن تھے۔ وہ ایشین گیمز1966  میں دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور میڈل  اور میکسیکو اولمپکس 1968 میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے بھی رکن تھے۔

اولمپیئن  خالد محمود 1970 میں بینکاک میں ہونے والے ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ پاکستان ٹیم کے بھی رکن تھے۔ دریں اتنا پاکستان کے سابق اولمپیئنز نے اولمپین خالد محمود کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ہاکی کے میدان میں ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے