اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

برمنگھم ٹیسٹ دوسرا روز: بارش کے باعث کھیل جلد ختم، پاکستان نے دوسری اننگز میں 52 رنز بنا لیے

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنا لیے ہیں۔

 

کھیل کے اختتام پر اذان اویس 29 اور شان مسعود 21 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، جبکہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 453 رنز بنا کر 320 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ ہیری بروک 75 اور جیمی اسمتھ 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ڈین لارنس، ایمیلیو گے اور اولی رابنسن نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے رضا اللہ نے 4 انگلش کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ جوش ٹنگ نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اولی رابنسن اور جوفرا آرچر نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان پہلی اننگز میں صرف 133 رنز پر آل آؤٹ ہوا تھا، جس میں سعود شکیل 43، محمد عباس 21 اور رضا اللہ 11 رنز بنا سکے تھے، جبکہ قومی ٹیم کے 8 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے تھے۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری کے باعث پاکستان کو میچ میں 268 رنز کا خسارہ ہے اور اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کو یہ خسارہ ختم کرنا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے