اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے سپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے سپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری آئی پی سی محی الدین وانی  نے بتایا کہ سی ڈی ڈبلیو پی  نے سیف گیمز کے انفراسٹرکچر کیلئے 5.7 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت آئی پی سی کے مطابق پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کی کھیلوں کی سہولیات اپ گریڈ کی جائیں گی، سیف گیمز کیلئے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر 5.7 ارب روپے لاگت آئے گی۔

سیکریٹری آئی پی سی نے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے سیف گیمز انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن پیکیج کی منظوری دے دی ہے، سیف گیمز کیلئے کھیلوں کے مراکز میں سہولیات کا معیار اور استعداد بہتر بنائی جائے گی۔

محی الدین احمد وانی نے کہا کہ 5.7 ارب روپے کے انفراسٹرکچر پیکیج کی منظوری سیف گیمز کی میزبانی کی جانب اہم پیش رفت ہے جس سے سیف گیمز کیلئے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور دیگر کھیلوں کی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بہتر کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیف گیمز کے منصوبوں پر بروقت عملدرآمد اور تکمیل یقینی بنائی جائے گی اور اپ گریڈ کئے گئے کھیلوں کے مراکز سیف گیمز کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔

وزارت آئی پی سی نے کہا کہ سیف گیمز کی میزبانی کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے