اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گجر پورہ: جائیداد کے تنازع پر باپ کا قتل، بیٹا اور بہو گرفتار

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(ویب ڈیسک) گجر پورہ میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سگے بیٹے اور بہو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان  نے مبینہ طور پر محمد عظیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے بزرگ شہری کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔

انچارج انویسٹی گیشن ممتاز حسین  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزمان  نے جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ محمد عظیم کو مبینہ طور پر قتل کیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے، تاہم پولیس  نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے