اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لوئر مال پولیس کی کارروائی، تین رکنی موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان لڑکوں پر مشتمل تین رکنی متحرک موٹرسائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس  نے ملزمان کے قبضے سے 3 موٹرسائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر، عاقب اور عظیم کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان  نے چند روز قبل ٹیپ روڈ سے موٹرسائیکل چوری کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو جاتے تھے اور لاہور سٹی کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے رہے ہیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کیا گیا، جس کے بعد لوئر مال پولیس  نے ایس ایچ او کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چوری سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے