اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈولفن سکواڈ کا بڑا کریک ڈاؤن، 8 سال سے مفرور اشتہاری گرفتار

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(ویب ڈیسک) ڈولفن سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8 سال سے مفرور 8 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شیخوپورہ، اوکاڑہ اور لاہور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان گزشتہ 8 سال سے مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات میں مفرور چلے آ رہے تھے۔

ڈولفن سکواڈ  نے سٹاپ اینڈ سرچ کارروائیوں کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں سے ملزمان کو حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار عدالتی مفرور ملزمان میں سہیل، سجاول، یاسین سمیت دیگر شامل ہیں، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری اور عدالتی مفرور ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے