اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون کا شیڈول اور سکواڈز کا اعلان، میدان 12 ستمبر سے سجے گا

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے شیڈول اور سکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے، آٹھ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے 12 ستمبر کو میدان میں اتریں گی۔

ٹورنامنٹ کے میچز پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، عمران خان سٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد اور شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میچز کی میزبانی کریں گے۔

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں مجموعی طور پر سات راؤنڈز کھیلے جائیں گے، ہر راؤنڈ میں چار فرسٹ کلاس میچز ہوں گے، ٹورنامنٹ کے دوران 28 چار روزہ فرسٹ کلاس میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان پانچ روزہ فائنل 24 سے 28 اکتوبر تک ہو گا۔

ٹائٹل کے حصول کیلئے غنی گلاس، کے آر ایل، کنگز مین اکیڈمی، ایم آئی ٹی سلوشنز، او جی ڈی سی ایل، پی ٹی وی، ایس بی پی اور ایس این جی پی ایل کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے