اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز جونیئر ایشیا ہاکی کپ: پاکستان کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

10 Sep 2026
10 Sep 2026

(لاہور نیوز) ویمنز جونیئر ایشیا ہاکی کپ 2026 کے چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز جونیئر ٹیم نے قازقستان کے خلاف میچ 1-1 گول سے برابر کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان اور قازقستان کی ویمنز جونیئر ٹیموں کے درمیان میچ میں دونوں جانب سے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، قازقستان نے پہلے کوارٹر میں برتری حاصل کی، جب 15ویں منٹ میں امان گیلڈی ژانسایا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔

پاکستانی ٹیم  نے میچ میں واپسی کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں اور بالآخر چوتھے کوارٹر کے 55ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، پاکستانی کپتان شارقہ سرور  نے اہم گول سکور کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

میچ کے اختتام تک مزید کوئی گول نہ ہو سکا اور مقابلہ برابری پر ختم ہوا، اس نتیجے کے بعد پاکستان ویمنز جونیئر ٹیم  نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے