اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) حکومت نے 7 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے گندم کی درآمد کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیے۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمد کی جانے والی گندم تازہ ترین فصل سے حاصل شدہ ہونی چاہیے، جبکہ عالمی سپلائرز کی جانب سے کم از کم 50 ہزار میٹرک ٹن کی پیشکش ہی قابلِ قبول ہوگی۔

ٹی سی پی کے ٹینڈر کے تحت گندم کی ترسیل کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں پر سی ایف آر کی بنیاد پر کی جائے گی۔ گندم کی درآمد کے لیے بولیاں 16 ستمبر تک جمع کرائی جا سکیں گی اور اسی روز بولیاں کھولی جائیں گی۔

ٹی سی پی کے مطابق درآمدی گندم کو صوبوں کی طلب اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کیا جائے گا۔ مجموعی طور پر 3 لاکھ ٹن گندم سندھ، 2 لاکھ 50 ہزار ٹن پنجاب جبکہ 2 لاکھ ٹن خیبرپختونخوا کو فراہم کی جائے گی۔

اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق ملک میں گندم کی سالانہ کھپت تقریباً 3 کروڑ 13 لاکھ ٹن ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال گندم کی پیداوار 2 کروڑ 96 لاکھ 10 ہزار ٹن رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے