اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سرکاری ریٹ لسٹ بے اثر، سبزیاں من مانی قیمتوں پر فروخت

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ جاری ہے، سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق کئی سبزیوں کے نرخ بڑھائے جانے کے باوجود مارکیٹ میں مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

سبز منڈیوں، پوش علاقوں اور گلی محلوں میں سبزیوں کے الگ الگ نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پیاز 225 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 280 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر کی سرکاری قیمت 205 روپے جبکہ مارکیٹ میں 270 روپے فی کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔

لہسن کی سرکاری قیمت 290 روپے مقرر ہے، مگر چائنہ لہسن 400 روپے، ادرک 335 کے بجائے 430 روپے اور دیسی لیموں 145 کے بجائے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

سبز مرچ کا سرکاری نرخ 120 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں 200 روپے، دیسی ٹینڈے 180 کے بجائے 280 روپے اور شملہ مرچ 260 کے بجائے 350 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

کھیرا 90 کے بجائے 150، بند گوبھی 130 کے بجائے 220، پھول گوبھی 160 کے بجائے 240 اور پھلیاں 120 کے بجائے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔

اسی طرح بینگن 100 کے بجائے 160، بھنڈی 190 کے بجائے 250، گاجر 130 کے بجائے 160، گھیا کدو 150 کے بجائے 220 اور گھیا توری 90 کے بجائے 140 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

میتھی کی سرکاری قیمت 300 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مارکیٹ میں 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں نے سبزیوں کی سرکاری نرخ نامے کے برعکس فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے منافع خوروں کے خلاف کارروائی اور سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے