اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھتی جا رہی ہے۔

پاکستان کا آئی ٹی شعبہ برآمدات اور ڈیجیٹل کاروبار میں نمایاں پیش رفت کے ذریعے عالمی سطح پر تیزی سے ابھر رہا ہے، مالی سال 26-2025 پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں سالانہ 19.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان کے آئی سی ٹی شعبے  نے 2.91 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کر کے معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، بڑھتی ہوئی آئی ٹی سرگرمیوں کے ساتھ ایس ای سی پی میں آئی ٹی اور آئی ٹی سروسز سے متعلق 872 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

پاکستانی ٹیک کمپنیاں، ڈیجیٹل ایجنسیاں اور ای کامرس کاروبار عالمی منڈیوں میں تیزی سے توسیع کر رہے ہیں، حال ہی میں 20 سے زائد پاکستانی کمپنیوں  نے سعودی عرب میں منعقدہ بین الاقوامی نمائش میں بھرپور شرکت کی۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی ترقی، ڈیجیٹل معیشت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جدید مالیاتی انفراسٹرکچر عالمی کرنسیوں میں ادائیگیوں کے وصول اور بین الاقوامی فنڈز کے انتظام میں معاون ثابت ہو گئی۔

آئی ٹی برآمدات، نئی کمپنیوں اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے