08 Sep 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخ میں کمی کر دی گئی ہے، برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کے بعد نئی قیمت 476 روپے مقرر کر دی گئی۔
مارکیٹ میں برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 476 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب انڈوں کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے مقرر کی گئی ہے۔
