اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چالان نہیں ٹریفک کی روانی پر فوکس کریں: سی ٹی او لاہور

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ چالان کرنے کے بجائے ٹریفک کی روانی کو اولین ترجیح دی جائے۔

سی ٹی او کے مطابق ٹریفک اسسٹنٹس، سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کسی وارڈن یا سپروائزری افسر کی عدم موجودگی میں گاڑیوں کو سڑک پر نہیں روکیں گے, ٹریفک اسسٹنٹس اور سینئر ٹریفک اسسٹنٹس کو ٹریفک ریگولیشن یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

انہوں  نے ہدایت کی کہ کسی ٹریفک خلاف ورزی پر گاڑی روکنے سے پہلے اس کی رفتار اور سڑک پر ٹریفک کے دباؤ کا جائزہ لیا جائے، اہلکار چلتی گاڑی کے راستے میں خطرناک انداز سے کھڑے ہوکر گاڑی روکنے سے بھی گریز کریں۔

سی ٹی او لاہور  نے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر روڈ یوزرز کو روکنے کے دوران خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے ساتھ شہریوں کی جان و سلامتی کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے