اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

6 ستمبر بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کی روشن علامت ہے: کمشنر لاہور

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) کمشنر لاہور نعمان یوسف نے فاتحین، شہداء، غازیوں اور وطن کے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر پاکستان کے مضبوط دفاع، بہادری اور قربانیوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، اس دن کی داستانیں روزِ قیامت تک قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

کمشنر لاہور یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر نے کہا کہ باوقار اور خوددار اقوام اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ 6 ستمبر 1965 کو افواجِ پاکستان اور شہریوں نے جس بہادری، عزم اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا، اس پر لاہور کی فضائیں ہمیشہ گواہ رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بہادری، قربانی اور قوم کی یکجہتی کی بنیاد پر 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا۔ یومِ دفاع کے موقع پر لاہور میں حکومتی اور شہری سطح پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کمشنر لاہور کے مطابق یومِ دفاع کی مناسبت سے بہادر قوم کو ملنے والے ہلالِ استقلال کے اعزاز کی پرچم کشائی کی تقریب بھی ٹاؤن ہال میں منعقد کی جا رہی ہے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ 6 ستمبر کا جذبہ آج بھی قوم میں اسی طرح زندہ و جاوید ہے۔ پاکستان ہماری پاک سرزمین ہے اور اس کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے