اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی قابلِ اطمینان قرار دے دی

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کو قابلِ اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن کا طریقۂ کار اور پیشہ ورانہ کارکردگی پسند ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب چودھری عرفان صادق تارڑ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن میں خدمات انجام دینے والے پراسیکیوٹرز انتہائی قابل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، پنجاب پراسیکیوشن سے کسی قسم کی شکایت نہیں، کارکردگی قابلِ اطمینان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی دیگر صوبوں کے لیے قابلِ تقلید ہے، دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن سے مدد اور رہنمائی حاصل کریں، دیگر صوبے پنجاب پراسیکیوشن کے مؤثر طریقۂ کار اور تجربات سے استفادہ کریں۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ پنجاب پراسیکیوشن نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مؤثر نظام وضع کیا ہے، چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن کی کارکردگی کا اعتراف محکمہ کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی حوصلہ افزائی سے افسران اور پراسیکیوٹرز کو مزید محنت کا حوصلہ ملے گا، قانون کی حکمرانی اور انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے اصلاحات کا سلسلہ مزید تیز کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے