05 Sep 2026
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے کیسز کی سماعت کی، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے 8 مقدمات میں جبکہ جمشید اقبال چیمہ نے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
