(لاہور نیوز) یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ہمیں ڈسٹرکٹ اکانومی پرکام کرنے کی بہت ضرورت ہے، چین نےڈسٹرکٹ اکانومی سے پورے پورے شہر آباد کردیئے، ہمیں اپنے ڈسٹرکٹس کو بااختیار بنانا ہوگا۔
لاہور میں قومی پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کاروباری رہنما ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پرنیچے کی طرف جارہے ہیں، ہماری ایکسپورٹس بڑھنے کا نام نہیں لے رہیں، ہماری ملک میں ہر سال آبادی بڑھ رہی ہے، ہمیں اپنی معیشت کو ہر صورت بہتر کرنا ہوگا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہمارے ملک میں نئی انڈسٹری نہیں لگ رہی، اس ماحول میں فیکڑیاں لگ نہیں رہیں بلکہ بند ہو رہی ہیں، ہمارے ملک میں ہر موسم موجود ہے مگر زراعت کاشعبہ ترقی نہیں کررہا، دنیا کا بہترین اچار شکارپور میں بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 55ہزارمیگاواٹ کاونڈ کوریڈورموجود ہے، تھر میں بہترین کول موجود ہے، چنیوٹ میں بہترین فرنیچر بن رہا ہے لیکن ایکسپورٹ نہیں ہے، گوجرانوالہ جو مانچسٹرآف ٹیکسٹائل کہلاتا تھا آج قبرستان بن چکا ہے، ہم پوری دنیا میں کشکول لے کرپھر رہے ہیں۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈسٹرکٹس کو بااختیار بنانا ہوگا، ہم روزانہ کی بنیاد پرنیچے جارہے ہیں،ملک کوریسکیو کرنا ہوگا، آئین میں ریفرنڈم کا آپشن بھی موجود ہے، صوبہ بننا ہے یا نہیں بننا آپ ریفرنڈم کرادیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بحث شروع ہوگئی ہے لوگ باتیں کرتے ہیں، جس طرح ہم چل رہے ہیں اس طرح ملک نہیں چل سکتا، ہم نے ملک کووقت پر ریسکیو نہ کیا تو اپنے بچوں کو منہ نہیں دکھا پائیں گے، آپ فیصلہ کرلیں، صوبوں کےمعاملے پر ریفرنڈم کرا لیں۔
