اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں مہنگائی کی رفتار بڑھ گئی؛ مزید 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(ویب ڈیسک)رواں مالی سال 2026-27 کے تیسرے ماہ(ستمبر2026) کے پہلے ہفتے مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں اضافہ ہوگیا ہے۔

حالیہ ہفتے پھر ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.65 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 8.32 فیصد رہی ہے۔ حالیہ ایک ہفتے میں میں 17اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 7 اشیا سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن 0.85، پیاز 26.30فیصد مہنگے ہوگئے جبکہ آلوکی قیمت میں 0.96 فیصد،لہسن کی قیمتوں میں0.18فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.13 فیصد،دال ماش کی قیمتوں میں0.67فیصد،پٹرول کی قیمت میں 0.90فیصد،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.09فیصد،آٹے کی قیمت میں0.88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں 0.18فیصد،گڑ کی قیمتوں میں0.05 فیصد جبکہ انڈوں کی قیمتوں میں 0.11فیصد،دال چنے کی قیمت میں0.6 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.69فیصد اور کیلے کی قیمت میں2.54 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے