05 Sep 2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برائلر کے نرخ میں 7 روپے کمی کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 476 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔
مارکیٹ میں صافی گوشت 540 روپے فی کلو تک فروخت کئے جانے کی اطلاعات ہیں، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔
فارم گیٹ ریٹ پر زندہ برائلر 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 314 روپے فی کلو مقرر ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 328 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔
دوسری جانب انڈوں کے نرخ برقرار ہیں، انڈوں کی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 110 روپے مقرر ہے۔
