اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا، 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگا

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی، نیپرا نے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2026 کے بجلی بلوں میں کیا جائے گا، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔

دوسری جانب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔

خیال  رہے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 تک ہوگا جب کہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا جائے گا۔علاوہ ازیں نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے