05 Sep 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے کے دوران کاروبار کا منفی رجحان رہا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 2367 پوائنٹس کی کمی سے 175328 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3623 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 178138 جبکہ کم ترین سطح 174515رہی۔
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 3.8 ارب شیئرز کے سودے 166 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 256 ارب روپے کم ہو کر 19629 ارب روپے ہو گئی۔
