اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم لیوی، مہنگائی کیخلاف 20 ویں روز بھی جماعت اسلامی کے دھرنے، جلسے

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنوں کا 20 واں روز ہے، ملک گیر تحریک کے ساتھ جماعت اسلامی کے جلسوں کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔

جماعت اسلامی کا آج مینگورہ سوات میں عظیم الشان جلسہ عام ہوگا، جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سوات جلسہ گاہ میں عوام سے خصوصی خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود ہے جبکہ فضا سبز اور سفید پرچموں سے سج گئی۔

لاہور، پشاور، کراچی، حیدرآباد، سکھر اور چترال سمیت 15 سے زائد مقامات پر دھرنے مسلسل جاری ہیں۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی اور مطالبات منظور ہونے تک دھرنے جاری رہیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومتی وفد سے بات چیت اپنی جگہ لیکن حقوق کے حصول تک دھرنے ختم نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے